مفتی محمد عبداللہ نقشبندی صوبہ خیبر پختون خوا کے مشہور تاریخی شہر ضلع بنوں کے ایک دینی اور روحانی خانوادے کے چشم و چراغ ہیں آپ نے 2017ء میں دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک سے درسِ نظامی تکمیل کی. جامعہ معہدالفقیر الاسلامی جھنگ سے افتاء کا کورس کیا. یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں سے اسلامیات میں ایم اے کیا. اپنےوالد مکرم حضرت مولانا پیر گل رئیس نقشبندی مدظلہ کے قائم کردہ دینی ادارے جامعہ دارالہدٰی(مرکزی) کے شعبہء تدریس نیز اسی ادارے کے انتظام و انصرام کے ذمہ دار ہیں. 2014ء میں آپ نے قاسم نانوتویؒ کے نام سے بنوں شہر میں ایک پبلک لائبریری قائم کی .الرئیس ایجوکیشن سسٹم کے نام سے ایک سکول کے ڈائریکٹر ہیں. دینی مدارس کی سب سے بڑی تعلیمی تنظیم وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ضلع بنوں کے مسٶل ہیں. 2012ء میں آپ نے پہلی کتاب لکھی اور اب تک کل 22 کتابیں ترتیب دے کے شائع کر چکے ہیں. 2019ء میں نمل یونیورسٹی اسلام آباد کے کتابی میلے کی جانب سے آپ کی کتاب ”اسلام میرا پسندیدہ مذہب کیوں“ کو ایوارڈ سے نوازا گیا. ایک اور مرتبہ کتاب ”عادت کو عبادت بنائیں“ کے سو سے زائد ایڈیشن شائع ہوچکے ہیں. آپ روزنامہ آئین کےکالم نگار رہے ہیں.ماہنامہ وفاق المدارس، ماہنامہ بیِّنات، ماہنامہ القاسم اور ماہنامہ الحق میں اخلاقیات ، فقہی مسائل اور حالات حاضرہ پہ تسلسل سے مضامین لکھتے رہتے ہیں.